کراچی:چیئرمین نادرا عثمان مبین سے ڈائریکٹرایف آئی اے شاہد حیات کی ملاقات

247

چیئرمین نادرا عثمان مبین سے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ نے ملاقات کی ہے ۔ شاہد حیات نے نادرا ریکارڈ تک رسائی مانگ لی ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا عثمان مبین سے ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ایجنٹ مافیا اور جعلی شناختی کارڈز جاری کرنیوالے عناصر کی روک تھام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیئرمین نادرا عثمان مبین نے نادرا میں کرپشن کی روک تھام سے متعلق کیئے جانے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جعلی شناختی کارڈز جاری کرنیوالے 3 سینٹرز کو بند کر کے 40 ملازمین کو معطل کر دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ڈائرکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات نے جعلی شناختی کارڈز کی روک تھام اور کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کے لئے نادرا ریکارڈ تک رسائی مانگ لی ہے ۔