عمران فاروق قتل کیس ، برطانوی پولیس کو ملزم محسن علی تک رسائی مل گئی

221

وزارت داخلہ نے اسکاٹ لینڈیارڈ پولیس کو عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم محسن علی سے تفتیش کی اجازت دے دی ۔

اسلام آباد: اسکاٹ لینڈیارڈ پولیس کے اہلکاروں نے آج جے آئی ٹی کے سربراہ انعام علی سے ملاقات کی اور عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم محسن علی تک رسائی کے حوالے سے گفتگو کی ۔ سربراہ جے آئی ٹی انعام علی نے اعلیٰ حکام سے مشاورت کے بعد برطانوی پولیس کو محسن علی تک رسائی کی اجازت دے دی ۔ اسکاٹ لینڈیارڈ پولیس کل محسن علی سے تفتیش کرے گی ۔ جے آئی ٹی کے سربراہ سے ملاقات کرنے والوں میں ڈیوڈجوناتھن ٹین، اسٹیورٹ مائیکل اورڈینئیل ہوٹن شامل تھے۔

اسکاٹ لینڈیارڈ پولیس نے اپنے گذشتہ دورے میں عمران فاروق قتل کے دو ملزمان معظم علی اور خالدشمیم سے تفتیش کی تھی تاہم اس وقت برطانوی پولیس ٹیم کو محسن علی تک رسائی نہیں دی گئی تھی ۔