لاہور:باٹاپور میں پولیس مقابلہ،3دہشتگردہلاک ، 3 گرفتار

211

لاہور کے علاقے باٹا پور میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے جبکہ تین کو گرفتار کر لیا گیا ۔

ترجمان سی آئی اے پولیس کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس نے لاہور کے علاقے باٹاپور میں چھاپہ مارا تو علاقے میں چھپے ہوئے دہشتگردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی ۔ دہشتگردوں کی طرف سے فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا تاہم جوابی فائرنگ سے 3 دہشتگرد مارے گئے جبکہ تین کو گرفتار کر لیاگیا۔ ترجمان سی آئی اے پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سب انسپکٹر مقصود حیات زخمی ہو گئے ۔ ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے دو خودشک جیکٹس ، چار دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مارے گئے دہشتگردوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔