ایٹمی بجلی گھر پر اسموگ کا کوئی اثر نہیں ہوتا، شاہد ریاض خان

215

اسلام آباد (آن لائن) ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن شاہد ریاض خان نے ایٹمی بجلی گھروں کی اسموگ کی وجہ سے بندش کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایٹمی بجلی گھر پر اسموگ کا کوئی اثر نہیں ہوتا، چشمہ ون اس وقت اپنی پوری استعداد پر کام کر رہا ہے۔ ہفتے کو ترجمان پاکستان اٹامک انرجی کمیشن شاہد ریاض خان نے مزید بتایا کہ بجلی کی طلب میں اضافے کی وجہ سے چشمہ ٹو اور تھری ٹرپ کرگئے ہیں، آج سے دونوں پلانٹس اپنی پوری استعداد پر کام کریں گے، چشمہ ون اس وقت 300 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر رہا ہے، چشمہ فور ضروری مرمت کے لیے بند ہے جو جلد کام شروع کردے گا، اسموگ سے نیوکلیئر پاور پلانٹ پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔