ملٹری کورٹ نے 5 دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا سنا دی ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملٹری کورٹ کے فیصلے کی توثیق کر دی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ملٹری کورٹ نے کراچی میں پولیس افسران کے قتل ، بنوں جیل توڑنے ، خیبرپختونخوا میں پولیو ٹیموں پر حملوں میں ملوث 5 دہشتگردوں کو موت کی سزا سنا دی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملٹری کورٹ کے فیصلے کی توثیق کر دی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالت نے ایک مجرم قاری امین شاہ کو عمر قید کی سزا بھی سنائی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق موت کی سزا پانے دہشتگرد لاہورمیں وکیل کے قتل اور کوئٹہ میں فرقہ ورانہ قتل میں ملوث ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق موت سزا پانے والے دہشتگردوں میں محمدصابرشاہ ، حافظ محمدعثمان ، اسدعلی شامل ، طاہر اور فتح خان شامل ہیں ۔