زائرین پر پہلے بھی حملے ہوئے رسک نہیں لے سکتے، سرفراز بگٹی

209

کوئٹہ(آن لائن)صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 30 ہزار زائرین کو ایران جانے کے بعد مزید سیکورٹی رسک نہیں لے سکتے کیونکہ زائرین پر پہلے بھی حملے ہوئے ہیں ہم ان کی زندگیاں بچانے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں حکومت نے توقع سے زیادہ زائرین کو ایران بھیج دیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے زائرین کو ہر حوالے سے تحفظ دیا ہے پہلے بلوچستان میں زائرین کے بسوں پر حملے کیے جاتے تھے جس میں کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ۔ زائرین کو چاہئے کہ وہ دوسرے زائرین کے آنے کے بعد پھر وہ چلے جائیں۔