ثابت کیا جائے ایم کیوایم دہشتگردتنظیم ہے،خورشید شاہ

197

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے پہلے یہ ثابت کیا جائے ایم کیوایم دہشتگرد تنظیم ہے پھر اس پر پابندی لگائی جائے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید کا کہنا تھا ڈاکٹر عاصم کو دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر ایم کیوایم کی حمایت کا الزام ہے ۔ ان کا کہنا تھا پہلے یہ ثابت کیاجائےایم کیوایم دہشتگردتنظیم ہے،پھراس پرپابندی لگائی جائے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا عمران خان بہت سی چیزوں کو توڑنا چاہتے ہیں، مگر ہم چاہتےہیں کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ برقرار رہے وہ نہ ٹوٹے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا سیاسی اتحاد تو بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں لیکن جمہوریت کوکوئی نقصان نہ پہنچے۔