کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی میں نوجوانوں کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی جیسی ہوتی ہے اور ریڑھ کی ہڈی کی مضبوطی ملک و قوم میں تعلیم سے مشروط ہے، تعلیم کی کمی اور ساتھ ہی ناقص و دہرا تعلیمی معیار آج کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ تعلیم کے زیور سے آراستہ قومیں دنیا کے نقشے پر کامیابی و کامرانی سے اپنا سفر طے کرتی نظر آرہی ہیں، اس کے برعکس ہمارے ملک و قوم میں مستقبل کے یہ معمار محض اپنا وقت، حال اور مستقبل کو اپنے ہاتھوں سے خاک میں ملا رہے ہیں۔ رہی سہی کسر نوجوانوں کی تعلیمی اداروں سے دوری، نقل مافیا، کوچنگ مافیا نے پوری کر رکھی ہے، ضروری ہے کہ ان تمام معاملات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات موثر اور تیز کیے جائیں۔
یاسمین مظہر، عائشہ منزل، ضلع وسطی