ڈولفن فورس شہریوں ہی کے لیے وبال جان بن گئی، خالد محمود

128

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) ریلوے پریم یونین کے مرکزی نائب صدر خالد محمود چودھری نے ڈولفن فورس کی طرف سے شہریوں سے ہتک آمیز سلوک کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ پنجاب کی طرف سے شہریوں کی سہولت اور اسڑیٹ کرائم کی روک تھام کے لیے بنائی جانے والی فورس شہریوں ہی کے لیے وبال جان بن گئی ہے۔ سرعام ناکے لگا کر شریف اور بزرگ شہریوں سے تلاشی کے نام پر ہتک آمیز روریہ اختیار کیا جارہا ہے اور کاغذات چیکنگ کے بہانے سرعام سزائیں دے کر انسانیت کی تذلیل کی جارہی ہے۔ آر پی او فیصل آباد بتائیں کہ ڈولفن فورس نے اب تک کتنے اسٹریٹ کرمنل پکڑے ہیں؟ شہری پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے ہاتھوں ستائے ہوئے ہیں۔ بجلی، سوئی گیس اور پیٹرولیم کے بڑھتے نرخوں نے عام آدمی کو نفسیاتی مریض بنا دیا ہے۔ اس پر مزید یہ کہ ڈولفن فورس کے نام پر ایک اور عذاب مسلط کردیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آر پی او فیصل آباد اور ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ ڈولفن فورس کے جوانوں کو قاعدے اور ضابطے کا پابند کیا جائے اور شہریوں کے لیے مددگار فورس بننے کا درس دیا جائے۔