بلوچستان کے عوام باشعور ہیں، کوئی اپنی مرضی نہیں تھوپ سکتا، وزیر اعلیٰ

283
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہر

کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تقدیر کے مالک بلوچستان کے عوام ہیں بیرونی طاقتوں کے پروردہ عناصر صوبے کے باشعور اور محب وطن عوام پر اپنی مرضی اور نظریہ تھوپ نہیں سکتے اور نہ ہی غیر ممالک میں آزادی کی نام نہاد تحریک کی تشہیر کے ذریعہ بین الاقوامی برادری کو گمراہ کیا جاسکتا ہے۔ صو بائی وزرا سردار محمد اسلم بزنجو، سردار مصطفی خان ترین اور میرمجیب الرحمن محمد حسنی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردوں اور باہر بیٹھے عناصر
نے خواتین اور بچوں کو اپنی جنگ کا حصہ بنارکھا ہے جس کی اجازت نہ تو بلوچی روایات دیتی ہیں اور نہ ہی دنیا کے کسی مہذب معاشرے میں اس کی کوئی مثال ملتی ہے۔