سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 45 ہزار 800 روپے ہو گئی ۔
عالمی مارکیٹ میں ڈالر مضبوط ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے ۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی کے بعد 45 ہزار 800 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 257 روپے کمی کےبعد 39 ہزار 257 روپے کا ہو گیا ۔
سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے سونے کی قیمت میں کمی کی دو وجوہات ہیں ایک تو عالمی مارکیٹ ڈالر کی قمیت میں اضافہ ہے دوسری بڑی وجہ ملکی سطح پر سونے کی طلب میں کمی ہے ۔