ڈہرکی: باریاں لینے والے امیر عوام غریب ہو رہے ہیں ، عمران خان

231

پی ٹی آئی کےسربراہ عمران خان کا کہنا ہے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے ۔ چھ چھ باریاں لینے والے امیر اور عوام غریب سے غریب ہو رہے ہیں ۔

ڈہرکی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا باریاں لینے والے سیاست دان امیر سے امیر ہوتے جا رہے ہیں جبکہ عوام غریب سے غریب ۔ اور انہیں باریاں لینے والوں کی وجہ سے کرپشن میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا سب سے زیادہ کرپشن سندھ میں ہے ۔

عمران خان کا کہنا تھا سندھ کے عوام نے تحریک انصاف سے امید لگا لی ہے ۔ سندھ کے لوگ بھی کے پی کے کی طرح سندھ میں بھی تبدیلی چاہتے ہیں ۔ خیبرپختون خوا کے بلدیاتی نظام کی وجہ سے عام آدمی کے پاس اختیار آ چکا ہے ۔ سندھ میں کرپشن میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ کرپشن کی وجہ سے سندھ پولیس ٹارگٹ کلرز کو تحفظ دیتی ہے جبکہ کے پی کے کی پولیس سیاسی دباؤ سے آزاد ہے ۔

پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا دھرنے کیوجہ سے سندھ پر توجہ نہیں دے سکا جس کے لئے عوام سے معزرت کرتا ہوں اب میری ساری توجہ سندھ پر ہو گی ۔ اگر دھرنا نہ دیتا تو اگلا الیکشن بھی دھاندلی زدہ الیکشن ہونا تھا ۔ ان کا کہنا تھا سندھ میں کچھ ہو جاتا ہے تو حکمران دبئی بھاگ جاتے ہیں۔