بغداد بم د?ما?و? م?? 18 ?لا?ت??،50س? زائد زخم?

232

بغداد:عراقی دارالحکومت بغداد میں تین مختلف کار بم دھماکوں میں اٹھارہ افراد ہلاک اور بچاس سے زائد ذخمی ہوگئے ہیں۔ سیکورٹی زرائع کے مطابق یہ حملے شاپنگ سینٹر اور پر رونق بازار میں کئے گئے۔

عراقی پولیس کے مطابق پہلا دھماکہ کھلنی اسکوائر پر کیا گیا جس میں کم از کم سات افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوئے۔ دوسرا دھماکہ عراقی شہر محمودیہ کے قریب کیا گیا ،دھماکے میں سات افراد مارے گئے۔ جبکہ تیسرا دھماکہ ضلع بایا میں کیا گیا جہاں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

عراقی فوجی ترجمان کے مطابق شام جانے والی سرحد کے قریب فوجی قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں سات عراقی فوجی مارے گئے۔

دوسری طرف داعش اور عراقی فوجیوں کے درمیان فلوجہ اور رمادی میں شدید جھڑپیں جاری ہے ۔

عراقی وزیر داخلہ کے مطابق عراقی فوج نے فلوجہ شہر کے قصبے گارمہ پر داعش کا قبضہ ختم کرتے ہوئے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔