راولپنڈی، ختم نبوت کانفرنس آج ہوگی

160

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ راولپنڈی رضا احمد شاہ نے کہا ہے کہ آج ویڈنگ پیلس شادی ہال بند کھنہ روڈ مسلم ٹاؤن میں منعقد ہونے والی ختم نبوت کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ کانفرنس کا آغازساڑھے د س بجے صبح ہوگا۔ختم نبوت کانفرنس میں علما و مشائخ کونسل پاکستان کے مرکزی صدر اور سجادہ نشین کوٹ مٹھن شریف پیر خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ مہمان خصوصی ہوں گے ۔رضا احمد شاہ نے کہا ہے کہ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لیے تمام مکاتب فکر کے علما کرام اور مشائخ عظام کو دعوت دی گئی ہے ۔