حیدرآباد:انسداددہشتگردی کی عدالت نے بشیربروہی کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ دےدیا

358

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے آصف میمن اغواء کیس میں نامزد ملزم بشیر بروہی کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا ۔

حیدرآباد کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں آصف میمن اغواء کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد گرفتار ملزم بشیر بروہی کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا ۔ بشیر بروہی نے سابق ڈی آئی جی حیدرآباد کے بتھیجے آصف میمن کو اغواء کیا تھا ۔