کراچی ( رپو رٹ:منیر عقیل انصاری) وفاقی وزیر ریلوے اور نادرا کے درمیان ریلوے ملازمین کے لئے اسمارٹ کا رڈ جا ری کرنے کے معا ہد ے پر دوماہ گزرنے کے بعد بھی عمل درآمد نہیں کیا جا سکا ہے، 26اگست 2017کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹر یشن اتھارٹی کےدرمیان ملا زمین کے لئے اسمارٹ کارڈ جاری کر نے کے حوالے سے معاہدہ کیا گیا تھا، نادرا کے اسمارٹ کا رڈ کے ذریعے محکمے ریلوے میں مو جود گھو سٹ ملازمین کے با رے میں معلوما ت کی جا سکے گی ، اسمارٹ کا رڈ کے معا ہدے پر عمل نہ ہو نے کی وجہ سے پاکستان ریلوے کے 78 ہزار حا ضر سروس ملا زمین اور1لاکھ 50ہزار پنشنرز کو دشواری کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے، پاکستان ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی چیئرمین منظور احمد رضی نے جسارت سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ وفا قی وزیر ریلو ے ، نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹر یشن اتھارٹی (نادرا) کے سا تھ ملازمین کے لئے اسمارٹ کا رڈ جاری کرنے کے معا ہدے پر جلد ازجلد عمل درآمد کر یں تا کہ ریلو ے کے ملازمین اور پنشنرز کو اسکا فا ئدہ ہو سکے، انہوں نے کہا کہ اسمارٹ کا رڈ نہ ہو نے کی وجہ سے خا ص طو ر پر ریلوے کے پنشنر ز جو بیمار اور معذور ہوگئے ا نہیں نت نئے طریقوں سے تنگ کیاجاتا ہے اور تصدیق کیلئے کئی کئی گھنٹے بٹھایاجاتا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے کراچی میں ڈھائی ہزار پنشنرز ہیں جن میں سے تقر یبا چار سو پنشنرز انتقال کرگئے ہیں جن کی بیواوں کو پنشن کے حصول میں بہت زیا د ہ پر یشانی کا سا منا کر نا پڑتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کی جا نب سے ملازمین اور پنشنرز کو بنک کے زریعے ادائیگی کے لئے نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اس پر بھی کو ئی پیش رفت تا حا ل نہیں ہو سکی ہے ۔ اس حوالے سے ڈویژنل کمر شل آفیسر کراچی ریلو ے محمد اسحاق بلوچ نے جسارت سے بات چیت کرتے ہو ئے مو قف اختیا ر کیا کہ اسمارٹ کا رڈ کے حوالے سے پا کستا ن ریلوے کے مرکزی آ فس لا ہور میں تیز ی سے کا م جاری ہے، اس حوالے سے ملا زمین کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے، جسطرح پا کستا ن ریلو ے اپنی ترقی کے منا زل طے کر رہا ہے ،بہت جلد ریلوے ملا زمین کے لئے اسمارٹ کا رڈ جا ری کر نے کا سلسلہ شروع ہو جا ئے گا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ترجیحات میں ریلو ے ملازمین کے مسائل کوحل کرنا شامل ہے۔