نیپالی وزیر اعظم شوشل کوائرالہ نے ایک بار بھر عالمی دنیا سے مدد کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہناتھا کہ خدشہ ہے کہ ہلا کتوں کی تعداد دس ہزار کے قریب پہنچ سکتی ہے۔ ہر گزرنے والا گھنٹہ ہمارے لئے چیلنج بنتا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو میں تین دن قبل آنے والے بدترین زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے زائد تجاوز کر گئی ہے۔ زخمیوں کی تعداد سات ہزار کے قریب ہوگئی ہیں۔ لاکھوں افراد کھلے آسمان تلے دن اور رات گزارنے پر مجبور ہیں ۔
اس گھمبیر صورتحال کو دیکھتے ہوئے نیپالی وزیراعظم کی جانب سے عالمی برادری کو نیپا ل میں ہنگامی بنیادوں پر امداد دینے کا کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے نیپال عوام کے لئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ آج کھٹمنڈو پہنچادی گئی ہیں۔