ڈیرہ اسماعیل خان واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے

303
مرکزی حکومت جغرافیہ اور نظریے کے تحفظ میں ناکام ہوگئی، مشتاق خان
مرکزی حکومت جغرافیہ اور نظریے کے تحفظ میں ناکام ہوگئی، مشتاق خان

پشاور (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان نے ڈی آئی خان میں بااثر ملزمان کے ہاتھوں نو عمر بچی کو برہنہ کر کے گلی گلی گھما کر تذلیل کرنے والے مرکزی ملزم کی گرفتاری میں تاخیر پر انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے حکام کے رویے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تین روز کے اندر سرکردہ ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو پورے صوبے میں بھرپور احتجاج کریں گے۔ واقعہ کے خلاف قومی اور صوبائی اسمبلی میں قرارداد لائیں گے اور متاثرہ بچی کو مکمل قانونی معاونت فراہم کریں گے۔ خیبر پختونخوا کی پولیس آج بھی مظلوم و مجبور عوام کے بجائے ظالم اور با اثر طبقے کے ساتھ کھڑی ہے۔ اعلیٰ عدلیہ مظلوموں کی شنوائی کے لیے فوری ایکشن لے اور متعلقہ حکام سے اس بارے میں باز پُرس کرکے ملزموں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر ے اور مجرموں کو قرار واقعی سزا دے۔ جماعت اسلامی مظلوموں کی حامی اور مددگار ہے۔ نو عمر بچی کی بے حرمتی کے خلاف جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ آج ڈیرہ اسماعیل خان میں احتجاجی مظاہرہ کریں گی۔