?ئ? ب?مار?و? ?و وج? ز?اد? ب???? ر?نا،نئ? تحق?ق

321

ایک نئی سائنسی تحقیق میں کئی بیماریوں کی وجہ انسان کے زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے کو قرار دیا گیا ہے۔
امریکا کے وسکسن میڈیکل کالج میں ہونے والی تحقیق کے مطابق جو لوگ زیادہ تر بیٹھ کر اپنا وقت گزارتے ہیں ان میں بیماریوں کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کرسی پر بیٹھ کر کثیر وقت گزارنے والے افراد میں ذیابطیس میں مبتلا ہونے کا خطرہ 112فیصد زیادہ ہوتا ہے جب کہ فالج وغیر کا خطرہ 142فیصد ہوتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ47فیصد بڑھ جاتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ بیٹھ کر وقت گزاری کرنے والوں میں کمر کا درد،آنتوں کا کینسر اور خون کی روانی جیسے امراض بڑھنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ۔
عمومی طور پر اگر کوئی شخص ایک گھنٹہ بھی بیٹھتا ہے تو اس میں کولسٹرول14فیصد بڑھ جاتا ہے جو کچھ دیر ورزش کرنے کے باوجود کم نہیں ہوتا۔