ف?س ب? ?? نام ا?? اور ر??ار?

214

واشنگٹن : مشہور زمانہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘فیس بک’ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

فیس بک انتطامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ان کے صارفین کی مجوعی تعداد ایک ارب 44 کڑور تک جاپہنچی ہے ۔2014 کے آخری سہ ماہی کے دوران فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 1 ارب 39 کڑور تھی۔ جو کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑھ کر 1 ارب اور 44 کڑور تک جا پہنچی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ صارفین کا موبائل فون سے فیس بک کو استعمال کرنا ہے۔

جنوری سے مارچ کے درمیان موبائل فون کے زریعے فیس بک سے فائدہ حاصل کرنے والوں کی تعداد 52 کڑور 60 لاکھ سے بڑھ کر 58 کڑور 10لاکھ تک جا پہنچی ہے ۔