سندھ کے سابق وزیرداخلہ ذوالفقار مرز انے کہا ہے کہ مجھ سمیت میری اہلیہ کی جان کو خطرہ ہے لیکن اس کے باوجود ہماری سیکورٹی چھین لی گئی۔
سندھ ہائی کورٹ میں سیکورٹی واپس لیے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزرائے داخلہ وسیم اختر اور رؤف صدیقی نے 25،25لاکھ میں تھانے بیچ کر سندھ کی خدمت کی اور اسی خدمت پر آج ان کے ساتھ 25،25اہلکار سیکورٹی پر تعینات ہیں جبکہ فریال تالپور کو بھی سیکورٹی کے نام پربھاری نفری دی گئی تاہم میری جان کو شدیدخطرات لاحق ہونے کے باوجود مجھ سے سیکورٹی چھین لی گئی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے شہرت کی ضرورت نہیں بلکہ شرجیل میمن کو شہرت کی ضرروت ہے۔ذوالفقار مرزا کامزید کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کے ہیں اور مستقبل میں بھی وہ پی پی میں ہی رہیں گے ۔