لاہور:واہگہ بارڈرپرپرچم اتارنے کی تقریب ،فضامیں اللہ اکبرکے نعرے

215

یوم دفاع پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقعے پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی ۔ پریڈ کرتے رینجرز اہکاروں کے تنے ہوئے سینوں اور قوم کے فلک شگاف نعروں نے ماحول کر گرما دیا ۔

چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان کی گولڈن جوبلی پر شہریوں کی بڑی تعداد 1965 کی یاد دلانے کے لئے واہگہ بارڈر پر امڈ آئی اور اپنے فلک شگاف نعروں سے دشمن کو پیغام دیا کہ کہ ارض پاک کی حفاظت کے لئے وہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ لڑنے کے لئے آج بھی تیار ہیں ۔ پرچم اتارنے کی تقریب کی آج کی سب سے اہم بات وہ دو ننھے سپاہی تھے جو فوجی وردی میں ملبوش میدان میں اترے تو دشمن پر واضح ہو گیا کہ ارض پاکستان کا بچہ بچہ وطن پر قربان ہونے کو تیار ہے ۔

حاضرین کا جوش اس وقت دیدنی تھا جب ایک معزور شخص قومی پرچم لے کر میدان میں اترا ، یہ اس بات کا واضح ثبوت تھا کہ اگر دشمن نے وطن عزیز پر حملہ کیا تو کوئی معزوری وطن کے دفاع میں آڑے نہیں آئے گی ۔