باجوڑ میں پاکستانی چوکی پر حملہ قابل مذمت ہے، میاں مقصود

134

لاہور (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ باجوڑ ایجنسی سے ملحقہ پاک افغان بارڈر پر پاکستانی سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ واقعہ میں کیپٹن جنید حفیظ سمیت 2 اہلکاروں کی شہادت تشویش ناک ہے۔ افغانستان میں حکومتی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں، جس کا خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے۔ بھارت افغانستان میں بیٹھ کر دہشت گردوں کی سپورٹ کررہا ہے۔ حکومت اور عسکری قیادت اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگامی اقدامات کرے۔ دہشت گردی کیخلاف جاری نام نہاد امریکی جنگ میں پاکستان کے عوام اور سیکورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں۔ عالمی برادری کو ان قربانیوں کا برملا اعتراف کرنا چاہیے۔ ملک میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ دہشت گردی میں ملوث ملک دشمن بیرونی عناصر کا قلع قمع کیا جائے۔ بھارت کی را، امریکن سی آئی اے اور اسرائیلی موساد نے پاکستان کو ناکام ریاست بنانے کے لیے گٹھ جوڑ بنا رکھا ہے۔ دشمن قوتوں کو سی پیک اور دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی ریاست کا وجود برداشت نہیں ہورہا۔ بھارت نے 500 ملین خرچ کرکے پاک چین اقتصادی راہداری کو ناکام بنانے کے لیے مذموم منصوبہ بنا رکھا ہے۔