افواج پاکستان اور قوم دفاع وطن کے جذبے سے سرشار ہے ، ایئرچیف سہیل امان

198

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ 1965 کی جنگ نے جوش و جذبے کی اعلیٰ مثال قائم کی ۔ کہتے ہیں فخر ہے کہ پاک فوج کے ساتھ پوری قوم دفاع وطن کے جذبے سے سرشار ہے ، دشمن نے حملہ کرنے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔

ایئرہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ ملکر ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہو کر کھڑی ہے ۔ افواج پاکستان اور قوم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔ ایئرچیف کا کہنا تھا متحححرک اور فعال فضائیہ ، بری اور بحری افواج کی بہترین معاون ہے ۔ سہیل امان کا کہنا تھا کہ شہدا ہر میدان میں صف اول کے لوگ تھے ۔ آپریشن ضرب عضب میں تمام اہداف پیشہ وارانہ کامیابی سے حاصل کئے جا رہے ہیں ، دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے اب ان کا جلد صفایا کر دیں گے ۔