بلدیہ عملے کی ملی بھگت سے پورا شہر تجاوزات مافیا کے سپرد ہوچکا

134

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 67 کے امیر نعمان احسن ملک نے شہر بھر میں تجاوزات کی بھرمار کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل آبادکے عوام تجاوزات کے باعث مشکلات کا شکار ہیں، کارپوریشن کے عملے کی مبینہ ملی بھگت سے پورا شہر تجاوزات مافیا کے سپرد ہوچکا ہے اور شہریوں کے گزرنے کا راستہ تک موجود نہیں ہے، شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے سٹی میئرکے دعوے قصہ پارینہ بن چکے ہیں، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سٹی میئر شہر کی تازہ صورتحال سے ابھی تک ناآشنا ہیں اور شہریوں کی بڑی تعداد اس وجہ سے اذیت میں مبتلا ہے، تجاوزات مافیا کی بدولت شہر کے فٹ پاتھ غائب ہوچکے ہیں اور ان پر کارپوریشن کے عملے کی ملی بھگت سے دکانداروں نے قبضہ جما رکھا ہے جبکہ کارپوریشن کا عملہ اپنا ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے غیر معروف سٹرکوں سے چھابڑی فروشوں اور غریب دکانداروں کے چالان کرکے ان کے سامان پر قابض ہوجاتے ہیں اور غریب آدمی اپنے بچوں کا پیٹ پالنے سے محروم ہوجاتاہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ سٹی میئر اپنے دفترسے نکل کر بنفس نفیس شہر کی صورتحال کا جائزہ لیں۔