پاناماکیس: شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

388
نیو اسلام آباد ائر پورٹ میں 50ارب کی کرپشن ،شریف خاندان سے تعلق رکھنے والے ٹھیکیدار کی گرفتاری متوقع
نیو اسلام آباد ائر پورٹ میں 50ارب کی کرپشن ،شریف خاندان سے تعلق رکھنے والے ٹھیکیدار کی گرفتاری متوقع

اسلام آباد(آن لائن +مانیٹرنگ ڈیسک) نیب حکام نے پاناما کیس میں نامزد ملزمان نواز شریف، مریم نواز، حسن، حسین نواز اور کیپٹن صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی، جس کے لیے وزارت داخلہ سے بھی رابطہ کر لیا گیا ہے، شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش ایون فیلڈ ریفرنس میں کی گئی ہے۔نیب لاہور کی جانب سے نیب ہیڈ کوارٹراسلام آباد کو جاری خط موصول ہوگیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ پانچوں افراد کے خلاف عدالتوں میں کیس چل رہے ہیں لہٰذا ان کے نام ای سی ایل میں ڈال کر ملزمان کو بیرون ملک نہ جانے دیا جائے۔چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی حتمی منظوری دیں گے۔