دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے ، وزیراعظم نوازشریف

189

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے ہمیں آئندہ نسلوں کے لئے ملک کو محفوظ بنانے کے لئے ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہوگا ۔ ہمارے باہمی تعاون سے ملک سے خرابیاں دور ہو سکتی ہیں ۔ کہتے ہیں آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے ۔

وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت اتحاد تنظیم المدارس کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل ، وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان ، علامہ ڈاکٹر نجفی ، مولانا حفیظ جالندھری ، پروفیسر ساجد میر ، مفتی تقی عثمانی اور ڈاکٹرعطاالرحمان بھی شریفک ہوئے ۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے مدارس سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف جنگ لڑی جارہی ہے، جس میں امیدوں سےبڑھ کرکامیابیاں حاصل ہورہی ہیں، دہشتگردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، ہم سب ملکرملک کودہشتگردی سےپاک کرنےکیلیےکام کررہےہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا قومی لائحہ عمل ہماراایجنڈاہے،اس کے20نکات پرعمل کررہےہیں ، قومی لائحہ عمل کےایجنڈے پرعلماسےمشاورت چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا آئندہ نسلوں کیلئےملک کومحفوظ بنانےکیلئےایک دوسرے سےتعاون کرناہوگا، سب مل کرملک کودہشتگردی سےپاک کرنےکیلئےکام کررہےہیں، اور ہمارے باہمی تعاون سے ملک خرابیوں سے پاک ہوگا۔

اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ مدرسہ اصلاحات نہیں ملک میں تعلیمی اصلاحات کی جائیں گی ، تجویز کو باہمی رضامندی سے منظور کر لیا گیا ۔ وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کو مدارس امور کا نگراں بنا دیا گیا۔