معیشت کے استحکام کے لیے معاشی پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے

238
اسلام آباد ،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں اسلم آئی نائن مرکز کے نومنتخب صدر خواجہ خلیل سالار کو گلدستہ دے رہے ہیں 
اسلام آباد ،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں اسلم آئی نائن مرکز کے نومنتخب صدر خواجہ خلیل سالار کو گلدستہ دے رہے ہیں 

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق رکن قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے آئی نائن مرکز کی نو منتخب تاجر یونین شاہین تاجر اتحاد کے صدر خواجہ خلیل سالار اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر آل پاکستان تاجر اتحاد کے مرکزی صدر محمد کاشف چودھری، جماعت اسلامی اسلام آباد کے رہنما محمد سفیان عباسی اور چودھری طارق گجر بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد اسلم نے کہا کہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ نو منتخب یونین بلا کسی تعصب کے تاجر برادری کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیتی رہے گی اور حکومت اور تاجر برادری کے درمیان مسائل کے حل کے لیے پل کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے معاشی پالیسیوں کا تسلسل ناگزیر ہے۔ معیشت سے متعلقہ پالیسیاں حقیقی تاجر نمائندوں کی مشاورت سے تشکیل دی جائیں۔ پاکستان کو بیرونی قرضوں سے نجات دلانے اور خود مختار ملک بنانے کے لیے ایف بی آر کے بوسیدہ ڈھانچے میں اصلاحات اور تاجروں کی عزت نفس کی بحالی وقت کی ضرورت ہے۔