پیمرا نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تقریر اور تصویر پر پابندی عائد کر دی ۔
لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پیمرا حکام نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی براہ راست یا ریکارڈ شدہ تقریر کے نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ۔ پیمرا حکام کی ہدایت کے مطابق الطاف حسین کے خطابات اور بیانات پر مکمل پابندی فوری طور پر نافذالعمل ہو گی ۔ پیمرا نے تمام چینلز کو ہدایت جاری کی ہے کہ الطاف حسین سے متعلق جملے بھی ٹی وی نشر نہ کئے جائیں ۔