اپوز?شن ار?ان و??ران? سوچ ر??ت? ???، وز?راعل?? سند?

241

کراچی: وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں لوگ وڈیرانہ سوچ رکھتے ہے۔ انہیں غریبوں کی بات کرنا اور سننا اچھا نہیں لگتا۔ یہ کیا عوام کی خدمت کرینگے۔

سندھ اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی غریبوں کی پارٹی ہے اور ہم کسی بھی قیمت پر کسان اورمزدورکومایوس نہیں ہونے دیں گے۔ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہیں

اسمبلی تقریر کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا تو وزیر اعلیٰ سندھ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن ارکان کو پارلیمنٹ کےآداب یاد دلائے۔

گندم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پچھلے سال 12 لاکھ ٹن گندم کی پیداوارہوئی تھی۔ جو کہ ہماری ضروریات کے لئے ناکافی تھی۔ حکومتی پالیسی کے باعث اس سال گند م کی فصل بہتر ہوئی ہے ۔اسی وجہ سے ہم نے گندم کی مقامی قیمت میں اضافہ کیا تاکہ کاشتکار حضرات کوفائدہ ہو۔