لندن:بلدیاتی انتخابات سے متعلق باقاعدہ اتحاد نہیں ہوا، عمران خان

232

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کسی پارٹی سے کوئی باقاعدہ اتحاد نہیں ہوا ۔

لندن سے جاری ہونے والے بیان میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے ۔ ان کا کہناتھا پاکستان تحریک انصاف دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی طے کرے گی ۔

دھرنے کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا نہیں بلکہ تاریخی جلسہ ہو گا۔ اگر صوبائی الیکشن کمشنر کو نہ ہٹایا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے ۔