پچیس ڈیری فارم مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری ، کمشنر کراچی

222

کمشنر کراچی شعیب صدیقی کا کہنا ہے دودھ کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے ، 25 ڈیری فارم مالکان کی گرفتاری کے لئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔

کراچی: پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کا کہنا تھا امن و امان کے مسئلے کی طرح پرائس کنٹرول کو بھی چیلنج کی طرح لینا چاہئے لہٰذاہ دودھ کی قیمتیں انتظامیہ کی منظوری کے بغیر نہیں بڑھائی جا سکتی ۔ دودھ کی قیمتیں بڑھانے والے منافع خوروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ، اگر دکاندار بعض نہ آئے تو ان کی دکانیں سیل کر دی جائیں گی۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا منافع خوروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے، کل سے ڈپٹی کمشنر اپنے اپنےعلاقوں میں میڈیا کے ہمراہ دورہ کریں، 25 ڈیری فارم مالکان کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے۔ ان کا مزید کہنا تھا شہری مہنگا دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف شکایت 1299 پر درج کرائیں، اشیا ضروریات کے نرخ بغیر اجازت نہیں بڑھائے جا سکتے۔