سندھ حکومت اپنے فیصلوں میں آزاد ہے ، نثارکھوڑو

207

صوبائی وزیرسندھ نثارکھوڑو کا کہنا ہے عسکری قیادت نے کسی وزیر کی حوالگی کا مطالبہ نہیں کیا ۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اور وہ اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہے ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرتعلیم سندھ نثار کھوڑو کا کہنا تھا پارٹی قیادت ساری سیاسی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔ اسمبلیوں سے سے استعفے دینے سے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور اس حوالے سے پارٹی کے اندر گروپ بندی کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا الیکشن کمیشن کے حوالے سے ہمارے اعتراضات دور نہیں ہوئے مگر پھر بھی ہم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے اور کسی کے لئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے کیوں کہ ہم جمہوریت کے حامی ہیں ۔

اپنی وزارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا محکمہ تعلیم میری وزارت ہے میرا حکم سیکریٹری تعلیم کا ماننا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا ہم محکمہ تعلیم میں بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں ۔