امر??ن قونصل?? ?ا س???ور?? گار? اتفاق?? گول? چلن? س? جا? بحق

237

لاہور میں امریکی قونصلیٹ کی حفاظت پر مامور سیکورٹی گارڈ اتفاقیہ گولی چلنے سےجاں بحق ہوگیا ۔
پولیس کے مطابق امریکی قونصلیت پر سیکورٹی دینے والےگارڈ امجد شاہ سے اچانک گولی چل گئی جو سینے میں جالگی۔گارڈ کو شدید زخمی حالت میں گنگارام اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج چل بسا۔
ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی گارڈ کو سینے میں گولی لگی اور خون زیادہ بہہ جانے کے باعث موت واقع ہوگئی۔
پولیس واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کررہی ہے اور ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔