وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے عمران فاروق قتل کیس عدالت میں چل رہا ہے اس پر بیان بازی سےگریز کیا جائے ۔ یوسف رضا گیلانی پر حکومت کے کہنے پر کیس نہیں بنائے جا رہے ۔
چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت ہونے والے وزارت داخلہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا مدارس اصلاحات اور اسلحہ لائیسنس کی نگرانی نیکٹا کرے گی ۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا احترام کرتا ہوں ، یوسف رضا گیلانی کا یہ کہنا کہ حکومت ان پر کیس بنا رہی جبکہ ایسا کچھ بھی نہیں ۔ یوسف رضا گیلانی کے خلاف انکوائری عدالتی حکم پر ہو رہی ہے ۔
چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا عمران فاروق قتل کیس عدالت میں چل ہے اور یہ کیس دوسرے ملک میں بھی چل رہا ہے اس لئے اس پر بیان بازی سے گریز کیا جائے گا ۔ نادرا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے والوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا ۔ صوبوں کو نادرا سے کیا چاہئے، صوبے وضاحت کریں۔