ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا نادرا چوک پر دھرنا جاری ہے ، دھرنا ختم کرنے کے لئے حکومت کے سامنے تین مطالبات رکھ دیئے ۔
اسلام آباد میں نادرا چوک پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا دھرنا جاری ہے ۔ ڈاکٹرز نے دھرنا ختم کرنے کے حکومت کے سامنے تین مطالبات رکھ دیئے ہیں ۔
پہلے مطالبے کے مطابق منجمد ہیلتھ رسک الاؤنس کو فوری بحال کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کیا جائے ۔
دوسرے مطالبے کے مطابق گرفتار کئے گئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔
تیسرے مطالبے کے مطابق تشدد کرنے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو فوراً معطل کیا جائے۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے بصورت دیگر مظاہرین وزیراعظم ہاؤس کی جانب مارچ کریں گے ۔