وزیر اعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماؤں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئے ۔ وزیر اعظم نوازشریف کا سابق صدر آصف زر داری کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ زرداری صاحب نے ایسا بیان کیوں دیا ۔ کراچی آپریشن کسی سیاسی جماعت یا تنظیم کے خلاف نہیں ہے ۔
اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن سندھ کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کراچی آپریشن کو کوئی سیاسی رنگ نہ دیا جائے ، کراچی آپریشن صرف دہشتگردوں اور مجرموں کے خلاف ہے جو جاری رہے گا ۔ ہم نے کسی صوبے کے معاملات میں مداخلت نہیں کی ۔ ماضی میں وفاقی حکومت صوبوں کے معاملات میں مداخلت کرتی تھی ، پی پی دور میں پنجاب میں گورنر راج لگایا گیا ۔
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا سمجھنے سے قاصر ہوں کہ زرداری صاحب نے ایسا بیان کیوں دیا، زرداری صاحب کی بحیثیت صدرر یٹائرمنٹ پر انکےاعزاز میں تقریب منعقد کی، زرداری صاحب نے جو کہا اس پر دکھ ہوا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا ہم سب کو عزت دیتے اور ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، کراچی آپریشن پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، قومی دولت لوٹنے والوں کا بلاامتیاز احتساب جاری رہے گا۔