بحریہ نے ملکی دفاع میں درخشاں روایات قائم کیں،وزیراعظم نوازشریف

190

یوم بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے 1965 میں پاک بحریہ نے مشکل وقت میں فضائی افواج سے ملکر ہمت و شجاعت کے کارنامے رقم کئے ۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا پاک بحریہ پاکستان کی بحری حدود کی حفاظت انتہائی ذمے داری ، لگن اور مہارت سے کر رہی ہے ۔ ماضی میں ہماری بحریہ نے ملکی دفاع میں درخشاں روایات قائم کی ہیں ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا خوشی ہے کہ پاک بحریہ مسلسل ترقی کے راستے پر گامزن ہے، اس بات پرفخر ہےکہ بحریہ دورجدید کے تقاضوں کے مطابق جہازوں ، آبدوزوں اور ہتھیاروں کو اپ گریڈ کر رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا یوم بحریہ پرپاکستان نیوی کے افسران اور جوانوں کو مبارکباد دیتا ہوں، وزیراعظم کا مزید کہنا تھا ہم توقع رکھتے ہیں کہ پاک بحریہ اپنےاعلیٰ معیارکوقائم رکھےگی۔