پینسٹھ کی جنگ میں بحریہ نے گرانقدر خدمات انجام دیں، وائس ایڈمرل حشام

199

وائس ایڈمرل حسام صدیق کا کہنا ہے پاک بحریہ نفع اور نقصان کو سوچے بغیر ملکی دفاع کے لئے تیار ہے ۔ 1965 کی جنگ میں بحریہ کے جوانوں نے گراں قدر خدمات انجام دیں ۔

لاہور میں ہونے والی یوم بحریہ کی تقریب سے خطاب وائس ایڈمرل حشام صدیق کا کہنا تھا آزادی سے لے کر آج تک افواج پاکستان قربانیاں دے رہی ہیں، ہمارے جیسا جذبہ کسی دوسری قوم میں نہیں ۔ حشام صدیق کا کہنا تھا اندرونی اور بیرونی دشمن ہمیں کمزور دیکھناچاہتا ہے اس لئے وہ دہشتگردوں کو سپورٹ کرتا ہے ، مگر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا۔

وائس ایڈمرل کا کہنا تھا بحریہ کے تمام شہدا اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، کیونکہ جنگ میں فتح جدید ہتھیاروں سے زیادہ منظم تیاری اور جذبہ شہادت سے ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا 1965 کی جنگ میں بحریہ کے جوانوں نے گرانقدر خدمات انجام دیں، پاک بحریہ ملکی دفاع میں ہمیشہ صف اول رہی ہے۔