ڈاکٹرعاصم کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں ، ترجمان رینجرز

218

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے ڈاکٹر عاصم حسین کی تفتیش سے متعلق چلنے والی خبریں گمراہ کن ہیں ۔ ایسی بے بنیاد خبروں کو نشر نہ کیا جائے ۔

ترجمان سندھ رینجرز کی طرف سے جاری ہونے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین زیر تفتیش ہیں قیاس آرائیوں سے تفتیشی عمل متاثر ہو سکتا ہے ۔ ترجمان کے مطابق عاصم کی تفتیش سے متعلق بعض چینلز کی خبریں گمراہ کن ہیں کیوں کہ رینجرز کی جانب سے کوئی تفتیشی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔