چیئرمین نیب کی زیرالتوا میگا کرپشن کیسز پر کارروائی کی ہدایت

293

کراچی (رپورٹ: خالد مخدومی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے تمام ریجنل دفاتر کو زیر التوا میگا کرپشن کیسز پر فوری کارروائی کی ہدایت دی ہے‘ انہوں نے 3 ماہ میں کارروائی مکمل کر کے رپورٹ طلب کرلی‘ قومی احتساب بیوور اسلام آباد ہیڈکوارٹرز سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پچھلے ماہ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جاوید اقبال نے نیب کے ساتوں ریجنل دفاتر کراچی لاہور، پشاور، ملتان، کوئٹہ، سکھر اور راولپنڈی کو زیرالتوا مقدمات کو فوری طور پر نمٹانے کی ہدایت جاری کی۔ نیبذرائع کے مطابق اس وقت عام مقدمات کے علاوہ 179 مقدمات میگا کرپشن کے موجود ہیں جن میں سے 96 کو احتساب عدالتوں میں دائرکیاجاچکا‘جب کہ 25 مقدمات زیرتفتیش اور 25 انکوائر ی کے مراحل سے گزر رہے ہیں۔