کوئٹہ: سرچ آپریشن مکمل،24افغان باشندوں سمیت30گرفتار، اسلحہ بر آ مد

248

کوئٹہ(صباح نیوز)ایف سی اور پولیس نے پشتون آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن مکمل کرتے ہوئے24افغان باشندوں سمیت30مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا
ہے۔بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے بعد پیر کو سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں طویل دورانیے کا سرچ آپریشن مکمل کیا،آپریشن24 گھنٹے سے زائد جاری رہا، اس دوران 24افغان باشندوں سمیت30مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران3ہزارگھروں پر مشتمل علاقے کو سیل کیا، آپریشن میں ایف سی اور پولیس کی 6 رکنی ٹیم پر مشتمل 120 ٹیموں نے حصہ لیا۔ڈی آئی جی عبدالرزاق کے مطابق آپریشن کے دوران گرفتار افراد سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔