کراچی کے علاقے شہید ملت روڈ پر نجی ٹی وی چینل کی گاڑی پر فائرنگ سے سیٹلائیٹ انجینئر جاں بحق جبکہ ڈرائیور زخمی ہو گیا ۔ ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کا کہنا ہے ڈی ایس این جی پر 7 گولیاں فائر کی گئیں ۔
شہید ملت روڈ پر نجی ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی پر نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کے دو ملازم زخمی ہو گئے ۔ تاہم دوران علاج ڈی ایس این جی کے سیٹلائیٹ انجینئر ارشد علی جعفری جاں بحق ہو گئے ۔ ڈرائیور انیس کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جہاں پر اس حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔
ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کا کہنا ہے دہشتگردوں نے نجی ٹی وی چینل کی گاڑی پر وقت جب گاڑی شہید ملت روڈ پر کھڑی تھی ۔ منیرشیخ کے مطابق دہشتگردوں نے گاڑی پر 7 گولیاں فائر کیں جس سے ڈی ایس این جی کا سیٹلائیٹ انجینئر شدید زخمی ہو گیا ، انجینئر کے چہرے اور سر پر گولیاں لگی تھی جبکہ ڈرائیور کے کندھے پر گولیاں لگی تھیں ۔
ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کا کہنا ہے عینی شاہدین کے مطابق تین حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے جن میں سے ایک نے موٹرسائیکل سے اتر کر ڈی ایس این جی پر فائرنگ کی ۔ فائرنگ کے بعد تینوں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور شلوارقمیض میں ملبوس تھے ۔