حکومت اشتہارات کے ذریعے عوام کو گمراہ کررہی ہے، مشتاق خان

195

پشاور (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے وزارت داخلہ کی جانب سے قومی روزناموں میں ’’ختم نبوت کے حلف نامے کے عنوان میں تبدیلی کا الزام حقیقت کیا ہے؟‘‘ کے عنوان سے شائع کرانے والے اشتہار اور اس کے مندرجات پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلف نبوت یا حلف نامے کے متعلق کسی بھی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں تذکرہ نہیں ہوا، اگر حکومت پارلیمانی کمیٹیوں کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ قومی اسمبلی میں سب سے پہلے جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ نے تبدیل شدہ مسودے کی نشاندہی کی اور ترمیم کے لیے بل پیش کیا۔ حکومت اور وزارت داخلہ اشتہارات کے ذریعے عوام کو گمراہ کررہی ہیں۔ حکومت ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی لانے والے افراد کے نام سامنے لائے اور انہیں بے نقاب کرے۔ ختم نبوت پاکستان کے بیس کروڑ مسلمانوں کے ایمان کا لازمی حصہ ہے۔