نوجوانوں کو جے آئی یوتھ کے پلیٹ فارم پر متحد کررہے ہیں

183

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی یوتھ ضلعی صدرراناعدنان خاننے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جے آئی یوتھ کے پلیٹ فارم پر متحد کر رہے ہیں تاکہ 2018 ء کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر سکیں۔ نوجوان پاکستان کی آبادی کا 60فیصد ہیں،اقتدار میں آکر ان کے لیے یوتھ منسٹری قائم کریں گے،ربیع الاوّل میں جے آئی یوتھ کے زیراہتمام عشق مصطفی مہم چلائیں گے جس میں سیرت کانفرنسز،محافل نعت اوردیگر پروگرامات کاانعقات کیاجائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی71میں جے آئی یوتھ کے نومنتخب رہنماشفیق کھوکھرکی دکان کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا نوجوانوں نے ہمیشہ کسی بھی انقلاب کے ہر اول دستے کا کردارادا کیا ہے۔جماعت اسلامی نوجوانوں کو اعتماد اور یقین کی قوت سے مالا مال کر کے ان کے سر پر خوشحال او ر اسلامی پاکستان کے عظیم مقصد کے حصول اور کرپشن فری پاکستان کی قومی تحریک کی کامیابی کا سہرا سجانا چاہتی ہے، فیصل آباد اسلام اور رسول کریمﷺ سے محبت کرنے والے نوجوانوں کا شہر ہے اور ملک بھر کی طر ح فیصل آباد کے یو تھ بھی ایک ایسے اسلامی اور خو شحال پاکستان کی خواہش رکھتے ہیں جہاں باعزت روزگار اور باوقار زندگی گزاری جا سکے۔انہوں نے کہا ہمارا منشور ہے کہ جماعت اسلامی کی حکو مت میں نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم و تحقیق، آسان قرضے، استعداد میں اضافہ کیا جائے گا اور روزگار کی ضمانت دی جائے گی۔