سرکاری ادارے ترجیحی بنیادوں پر ویب سائٹس اردو میں تبدیل کریں،کابینہ ڈویژن

146

اردو زبان کے نفاذ سے متعلق سپریم کورٹ کےفیصلے پر عمل درآمد کر دیا گیا ۔ کابینہ ڈویژن نے وزارتوں، ڈویژنوں اور ماتحت اداروں کو ویب سائٹس اردو میں تبدیل کرنے کے لئے مراسلہ ارسال کر دای ۔

اسلام آباد: کابینہ ڈویژن کی طرف سے ارسال کئے گئے مراسلہ میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام سرکاری ادارے ویب سائٹس ترجیحی بنیادوں پر اردو میں تبدیل کریں ۔ مراسلے کے ساتھ سپریم کورٹ کا 8 اگست کا فیصلہ بھی لگایا گیا ہے ۔ کابینہ ڈویژن کا مراسلہ تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو اردو میں بھجوایا گیا ہے ۔ مراسلے کی موصولی کے بعد وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں نے ویب سائٹس اردو میں تبدیل کرنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ویب سائٹ اردو میں تبدیل کر دی ہے ۔