کرپشن کی وجہ سے آمدنی کا بڑا حصہ ترقی پر خرچ نہیں ہوتا،چیئرمین نیب

193

چیرمین نیب قمرزمان چودھری کا کہنا ہے کرپشن کے باعث ملک کا مجموعی آمدن کا بڑا حصہ ترقی پر خرچ نہیں ہو پاتا ۔

اسلام آباد میں نیب کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین نیب قمرزمان چودھری کا کہنا تھا کسی بھی ملک کی ترقی کےلئے کرپشن کا خاتمہ بہت ضروری ہے ، پاکستان میں عوام کی بڑی تعداد غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

قمر زمان چودھری کا کہنا تھا اقوام متحدہ کا انسداد بدعنوانی کا ادارہ کرپشن کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، 157 ممالک اس وقت اقوام متحدہ کے کنونشن کا حصہ ہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا پاکستان کے تمام ادارے اقوام متحدہ کے کنونشن پر عمل درآمد کے لیے تعاون کررہے ہیں۔