وزیراعظم محمد نوازشریف کا کہنا ہے پاکستان سے کم سے کم وقت میں پولیو وائرس کا خاتمہ ہمارا عزم ہے ۔ کہتے ہیں قومی ٹاسک فورس کےانسداد پولیو کےلیےکوششیں قابل تحسین ہیں۔
اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت انسداد پولیو سے متعلق قومی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا صوبوں میں انسداد پولیو مہم کے کامیاب انعقاد پر تمام وزرائےاعلیٰ کے کردار کی تعریف کی ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا انسداد پولیو مہم میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا قومی ٹاسک فورس کے انسداد پولیو کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں ۔ وزیراعظم نوازشریف نے خیبرپختونخوا خصوصاً جنوبی علاقوں میں انسداد پولیو سے متعلق تشویش کا اظہارکیا ۔
انسداد پولیو کی قومی ٹاسک فورس کی فوکل پرسن عائشہ رضا کی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2014 اور 2015 کے پہلے 6 ماہ میں ملک بھر میں 95 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن کی گئی، 2014 کی نسبت 2015 میں پولیو کیسز میں 82 فیصد کمی ہوئی ۔ فوکل پرسن عائشہ رضا کا بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا فاٹا میں انسداد پولیو پروگرام میں نمایاں بہتری آئی ہے، دسمبر 2014 سے سندھ اور پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔