صفورا خیری
زیتون ایک ایسا پھل ہے جس کا ذکر قرآن شریف میں آیا ہے آج کل ماہرین اس بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ زیتون کا تیل غیر معمولی صفات کا حامل ہے جہاں ایک طرف اس تیل کی مالش سے پرانے دردوں کی شکایت میں کمی آ جاتی ہے اور نو زائیدہ بچوں کو غسل دینے کے بعد اس کی مالش طاقت پہنچاتی ہے اور جلدی امراض کے لیے اکسیر ہے وہیں اس کے طلسماتی اثرات خوبصورت بالوں کی نشوونما اور خشکی کو ختم کرنے میں حیرت انگیز کردار ادا کرتے ہیں یہی نہیں بلکہ گنج، بال جھڑ، بالوں کی سفیدی میں بھی انتہائی مفید ہے طاقت اور توانائی کے لیے ایک چمچہ شہد اور زیتون کا تیل ہم وزن ملا کر پینے سے کھوئی ہوئی توانائی بحال ہوتی ہے ۔ آیے دیکھتے ہیں کہ چہرے کو دلکش بنانے میں تیلوں کا سرتاج یعنی زیتون کا تیل کیا کیا کرشمے دکھاتا ہے ۔اس بات سے کون واقف نہیں کہ سنگھار عورت کا حق بھی ہے اور شوق بھی اگر ایسا نہ ہوتا تو آج بیوتی پارلرز کی اتنی مانگ نہ ہوتی یہ اور بات ہے ان تک رسائی صر ان خواتین کی ہوتی ہے جو حسن کے ان کلینک کے اخراجات برداشت کرنے کی متحمل ہوتی ہیں لیکن ہم آپ کو جو طریقے بتا رہے ہیں اس سے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کی خواتین بھی مستفید ہو سکتی ہیں ۔ آپ کا فیگر کتنا ہی خوبصورت کیوں نہ ہو اگر چہرہ ترو تازہ اور جلد بے داغ نہیں تو آپ کی شخصیت جاذب نظر ہو ہی نہیں سکتی چہرے کی صفائی کا محض یہ مطلب نہیں کہ صابن سے منہ دھو کر تولیے سے پونچھ لیا جائے اس بات کایقین آپ اس بات سے کرسکتی ہیں کہ چہرہ دھونے کے بعد کوئی سی کولڈ کریم لگائیں اور کاٹن کی مدد سے رگڑیں آپ دیکھیں گی بلکہ حیرت زدہ ہو جائیں گی کہ اس کے باوجود کاٹن میں میل کہاں سے آ گیا یہاں ایک بات کی وضاحت ضروری ہے کہ ایسے صابن کا استعمال کریں جس میں تیز خوشبو نہ ہو بلکہ ہو سکے تو صرف پانی سے منہ دھو لیجیے سب سے پہلے تمام بالوں کو اوپر کی طرف اٹھا کر کلپ لگا لیں تاکہ چہرہ اور گردن صاف کرنے میں آسانی ہو اب پیشانی سے لے کر گردن اور گدی تک کوئی سی بھی کولڈ کریم لگا کر ٹشو پیپر سے پونچھ لیجئے کسی پیالکے میں دو کھانے کے چمچے زیتون کا تیل لیں اور اس میں چند قطرے لیمو کے نچوڑدیں اور چہرے گردن پر ہلکے ہلکے لگائیں صبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں چہرے کی جلد فائونڈیشن ، پف ، وینشنگ کریم سے خوبصورت نہیں ہوتی جلد کا صحت مند ہونا اپنی جگہ مسلم ہے اور اس کے لیے زیتون کے تیل سے بہتر مساج اور کوئی ممکن نہیں کہ یہ چہرے سے نکھار حسن کی افزائش اور تمام قسم ے جلدی امراض میں اہم رول ادا کرتا ہے خاص طور پر جلد کے مختلف قسم کے عوارض میں ۔ اگر آپ کے چہرے پر آبلہ دار ابھار ہیں جو پھوٹ کر نشان چھوڑ دیتے ہیں اس صورت میں آپ کو آبلے پھوٹنے کے بعد سرخ شان زیتون کے تیل کی مالش کرنی ہوگی جس کے بعد یہ شکایت نہ صرف ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی بلکہ نشان بھی غائب ہو جائیں گے اسی طرح جلد کی سوزش ، خراش اور رگڑ میں بھی بجائے کوئی مرہم لگانے کے زیتون کا تیل کارگر ہو گا ۔ بہتر یہ ہے کہ اگر خراش یا رگڑ چہرے کے علوہ جسم کے کسی حصے میں پڑی ہیں تو میڈیکینڈ بتی زیتون کے تیل میں تر کر کے متاثرہ حصے پر باندھ دی جائے جس کے دور رس اثرات نظر آئیں گے ۔ اگر آپ کے چہرے پرچھائیاں پڑ رہی ہو جو عام طور پر نظام ہضم میں فاسد مادوں کے جمع ہونے سے پیدا ہوتا ہے تو زیتون کے تیل میں سبزیاں پکا کر استعمال کریں ۔
ایک وقت تھا کہ ہماری بزرگ خواتین خاندان کی سب سب لڑکیوں کو اس بات کی تلقین کرتی تھیں کہ سر میں تیل لگائو چوٹی موہاف ڈال کر بنائو پھر اس زمانے میں کھانے پینے کی چیزوںمیں ملاوٹ نہیں تھی اس لیے بال بھی سفید کم ہوتے تھے آج کل تو نئی نسل کے سر میں بھی چاندی کے تار نظر آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب یہ محاورہ بھی متروک ہوتا جا رہا ہے کہ میں نے یہ بال دھو میں سفید نہیں کیے ہیں یا عمر کا تقاضا ہے ہماری خواتین خاص طور پر بالوں کی اس سفیدی سے گھبرا کر کسی ماہر حسن کے پاس پہنچ جاتی ہیں یا پھر انہیں ڈائی کر لیتی ہیں یقیناً اس عمل سے وقتی طور پر بالوں کی اس سفیدی سے گھبرا کر کسی ماہر حسن کے پاس پہنچ جاتی ہیں یا پھر انہیں ڈائی کر لیتی ہیں یقیناً اس عمل ے وقتی طور پر بالوں کی سفیدی چھپ جاتی ہے مگر اس کا جڑ سے خاتمہ نہیں ہوتا کیونکہ چند روز بعد پھر سفید بال نظر آنے لگتے ہیں نوجوانی یا جوانی میں بالوں کی سفیدی ہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے بھی جنم لیتی ہے اس کے لیے زیتون کے تیل کا مسلسل استعمال( کھانے میں اور پینے میں سخت گرمیوں کے موسم کے علاوہ) کریں ۔
اگر آپ کی جلد خشک ، کھردری ہو گئی ہو اور اس میں کھجلی ہوتی ہو اور کھجانے کے بعد کھرنڈ آ جاتا ہو تو زیتون کے تیل کی مالش اس تکلیف کو جڑ سے ختم کر دے گی نوجوانی میں کیل مہاسوں کا نمو دار ہونا ایک عام شکایت ہے جس کی وجہ سے اچھا خاصا چہرہ برا معلوم ہوتا ہے خاص طور پر ٹین ایجز اس سے سخت پریشان ہے سن بلوغت میں نکلنے والے ان مہاسوں کا علاج بھی زیتون کا تیل ہے لیکن اس سلسلے میں متاثرہ حصے کی مکمل صفائی ضروری ہے تاکہ گردو غبار کی وجہ سے ان میں مزید خرابی کا امکان نہ ہو ۔ اگر آپ کے چہرے پر مسے پیدا ہو گئے ہوں تو ان پر زیتون کے تیل کا ہلکے ہلکے مساج کریں ۔ کاسمیٹکس کے برے اثرات کو زائل کرنے کے لیے زیتون کے تیل سے بہتر کوئی اور نسخہ نہیں ہے ۔ ہر چند کہ خالص زیتون کا تیل مہنگا ہے لیکن ایک بوتل کو آپ کئی ماہ تک استعمال کر سکتے ہیں مندرجہ بالا نسخوں پر عمل کر کے آپ اپنے چہرے کو اتنا دلکش بنا سکتی ہیں کہ آپ کو کسی ماہر حسن کے پاس جانے کی ضرورت نہیں رہے گی ۔