برما کے مسلمانوں کی ’’نسل کشی‘‘!!

163

’’روہنگیاں‘‘ مسلمانوں کی نسل کشی کی بنیادی وجہ مذہبی تعصب، معدنی دولت اور علاقے کا محل وقوع ہے، برما کے مسلمانوں کی بڑی تعداد اس وقت بنگلا دیش میں پناہ گزین ہے۔ برما میں سات لاکھ مسلمان آباد ہیں، 1962ء میں فوجی اقتدار کے بعد سے برمی فوج نے مسلمانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بنا رکھا ہے!! انہیں صرف مذہب کی بنا پر کچلا جارہا ہے۔ یہ سب انسانیت کے اصولوں کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ جس کی بنا پر مسلمانوں پر ہر جگہ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جارہا ہے۔ اگر مسلمان ہونا قصور ہے تو پھر پوری امت مسلمہ کو بھی ایک ہو کر اپنی جان کی بازی لگا کر اس قصور کو غلط ثابت کرنے کے لیے تیار ہوجانا چاہیے!!
حکومت سے درخواست ہے کہ بین الاقوامی سطح پر برما کی حکومت کے خلاف کوئی ایکشن لے اور مظلوم مسلمان بھائی بہنوں کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے وہ سب اقدامات کرے جن سے برما کی سفاک حکومت پر واضح ہوجائے کہ معصوم برمی مسلمان اکیلے نہیں بلکہ ان کے دکھ درد میں امت محمدیہؐ برابر کی شریک ہے!!
عائشہ بی، گلشن اقبال کراچی